Surah Al Qalam Ayat 40 (68:40)
The Pen · Juz 29 · Makki
سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم ان سے پوچھو کہ ان میں کون اس کا ضامن ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم ان سے پوچھو ان میں کون سا اس کا ضامن ہے۔
Tafseer (Urdu)
{سلهم: تم ان سے پوچھو۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو خطاب کرتے ہوئے ارشادفرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کفار سے پوچھیں کہ ان میں سے کون اس بات کا ضامن ہے کہ آخرت میں انہیں مسلمانوں سے بہتر یا ان کے برابر ملے گا یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں جو اس دعوے میں ان کی موافقت کررہے ہیں اور وہ ان کے ذمہ دار بنے ہیں اگر وہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو اپنے ان شریکوں کو لے آئیں ۔حقیقت یہ ہے کہ وہ خود بھی سمجھتے ہیں کہ وہ باطل پر ہیں نہ ان کے پاس کوئی ایسی کتاب ہے جس میں یہ مذکور ہو جو وہ کہتے ہیں نہ ان کے بارے میں اللہ تعالی کا کوئی عہد ہے نہ ان کا کوئی ضامن اورنہ ہی کوئی ان سے موافقت کرتا ہے ۔( مدارک القلم تحت الایۃ: ۴۰-۴۱ ص۱۲۷۰ جلالین ن تحت الایۃ: ۴۰-۴۱ ص۴۷۰ ملتقطا)