Surah Al Qalam Ayat 5 (68:5)
The Pen · Juz 29 · Makki
فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو جلد ہی تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اب کوئی دم جاتا ہے کہ تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{فستبصر: تو جلد ہی تم بھی دیکھ لو گے۔} اس سے پہلی ایات میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر لگائے گئے کفار کے الزام کا جواب دیا اور اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عظمت و شان کو بیان کیا اور اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جب دنیا میں ان پر اپ کے معاملے کی حقیقت ظاہر ہوگی اور اپ کفار کو قتل کر کے اور ان کے مال بطور غنیمت حاصل کر کے ان پر غالب ہوں گے اور جب قیامت کے دن حق باطل سے ممتاز ہو جائے گا تو اپ بھی جان جائیں گے اور کفار مکہ بھی جان لیں گے کہ جنون اپ پر تھا یا وہ خود مجنون اور پاگل تھے۔( جلالین مع صاوین القلم تحت الایۃ: ۵-۶ ۶ / ۲۲۱۱-۲۲۱۲)