Surah Al Haqqah Ayat 13 (69:13)
The Reality · Juz 29 · Makki
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھرجب صور میں (پہلی مرتبہ) ایک پھونک ماری جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھرجب صُور پھونک دیا جائے ایک دم۔
Tafseer (Urdu)
{فاذا نفخ فی الصور نفخة واحدة: پھرجب صور میں ایک پھونک ماری جائے گی۔} اس سورت کی ابتدائی ایات میں قیامت اور اس کی ہولناکیوں کا اجمالی ذکر ہوا اور اب یہاں سے قیامت کے احوال کی تفصیل بیان کی جا رہی ہے اورا س کی ابتداء قیامت قائم ہوتے وقت کے واقعات سے کی گئی ہےچنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات میں ارشاد فرمایا کہ پھرجب صور میں پہلی مرتبہ ایک پھونک ماری جائے گی اور زمین اور پہاڑ اپنی جگہوں سے اٹھا کر ایک دم چورا چوراکردئیے جائیں گے تو اس دن وہ قیامت قائم ہو جائے گی جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے۔( جمل الحاقۃ تحت الایۃ : ۱۳ ۸ / ۹۳ خازن الحاقۃ تحت الایۃ: ۱۳-۱۵ ۴ / ۳۰۳-۳۰۴ روح البیان الحاقۃ تحت الایۃ: ۱۳-۱۵ ۱۰ / ۱۳۶-۱۳۷ ملتقطا)