Surah Al Haqqah Ayat 9 (69:9)
The Reality · Juz 29 · Makki
وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور فرعون اور اس سے پہلے والے اور الٹنے والی بستیوں نے خطاؤں کا ارتکاب کیا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور فرعون اور اس سے اگلے اور اُلٹنے والی بستیاں خطا لائے۔
Tafseer (Urdu)
{و جآء فرعون و من قبله: اور فرعون اور اس سے پہلے والے لائے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون اور ا س سے بھی پہلی امتوں کے کفار اور نافرمانیوں کی شامت سے الٹنے والی بستیوں کے لوگ جیسے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کی بستیوں کے لوگ یہ سب قبیح افعال گناہوں اور شرک کے مرتکب ہوئے اورہر امت نے منع کئے جانے کے باوجود گناہوں سے رکنے میں اپنے اس رسول کی نافرمانی کی جو اللہ تعالی کی جانب سے ان کی طرف بھیجے گئے تھے تو اللہ تعالی نے ان میں سے ہر قوم کی انتہائی سخت گرفت فرمائی۔( روح البیان الحاقۃ تحت الایۃ: ۹-۱۰ ۱۰ / ۱۳۴-۱۳۵ ملخصا)