Surah Al Araf Ayat 24 (7:24)
The Heights · Juz 8 · Makki
قَالَ اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّۚ-وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ نے فرمایا: تم اترجاؤ، تم میں ایک دوسرے کا دشمن ہے اور تمہارے لئے زمین میں ایک وقت تک ٹھہرنا اور نفع اٹھانا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا اُترو تم میں ایک دوسرے کا دشمن اور تمہیں زمین میں ایک وقت تک ٹھہرنا اور برتنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ قال اهبطوا:فرمایا اترو۔} دونوں حضرات کو جنت سے اترجانے کا حکم ہوا کیونکہ حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کی تخلیق کا اصل مقصد تو انہیں زمین میں خلیفہ بنانا تھا جیسا کہ اللہ تعالی نے تخلیق ادم سے پہلے ہی فرشتوں کے سامنے بیان فرما دیا تھا اور سورہ بقرہ میں صراحت سے مذکور ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اولاد ادم نے اپس میں عداوت و دشمنی بھی کرنا تھی اور جنت جیسی مقدس جگہ ان چیزوں کے لائق نہیں لہذا مقصد تخلیق ادم کی تکمیل کیلئے اور اس کے مابعد رونما ہونے والے واقعات کیلئے حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کو زمین پر اتارا گیا۔