Surah Al Araf Ayat 41 (7:41)
The Heights · Juz 8 · Makki
لَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَّ مِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍؕ-وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان کے لئے آگ بچھونا ہے اور ان کے اوپر سے (اسی کا) اوڑھنا ہوگا اور ہم ظالموں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanانہیں آگ ہی بچھونا اور آگ ہی اوڑھنا اور ظالموں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ لهم من جهنم مهاد:ان کے لئے آگ بچھونا ہے۔} یعنی اوپر نیچے ہر طرف سے آگ انہیں گھیرے ہوئے ہے۔ صرف اوپر نیچے کا ذکر فرمایا کیونکہ دایاں بایاں خود ہی سمجھ میں اگیا ۔ حضرت سوید بن غفلہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’جب اللہ تعالی اس بات کا ارادہ فرمائے گا کہ جہنمی اپنے ماسوا سب کوبھول جائیں تو ان میں سے ہر شخص کے لئے اس کے قد برابر اگ کا ایک صندوق بنایا جائے گا پھر اس پر اگ کے تالوں میں سے ایک تالا لگا دیا جائے گا پھر اس شخص کی ہر رگ میں اگ کی کیلیں لگا دی جائیں گی پھر اس صندوق کو اگ کے دوسرے صندوق میں رکھ کر اگ کا تالا لگا دیا جائے گا پھر ان دونوں کے درمیان اگ جلائی جائے گی تو اب ہر کافر یہ سمجھے گا کہ اس کے سوا اب کوئی اگ میں نہ رہا۔ (مصنف ابن ابی شیبہ کتاب الزہد الشعبی ۸ / ۲۸۱ الحدیث: ۱۰)