Surah Al Araf Ayat 66 (7:66)
The Heights · Juz 8 · Makki
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ سَفَاهَةٍ وَّ اِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس کی قوم کے کافر سردار بولے ،بیشک ہم تمہیں بیوقوف سمجھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹوں میں سے گمان کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس کی قوم کے سردار بولے بیشک ہم تمہیں بیوقوف سمجھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹوں میں گمان کرتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{لیس بی سفاهة :میرے ساتھ بے وقوفی کا کوئی تعلق نہیں۔}کافروں نے گستاخی کرکے حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کو معاذاللہ بیوقوف کہا جس پر اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے تحمل سے جواب دیا کہ بیوقوفی کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ اورا س کی وجہ بالکل واضح ہے کہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کامل عقل والے ہوتے ہیں اور ہمیشہ ہدایت پر ہوتے ہیں۔تمام جہان کی عقل نبی کی عقل کے مقابلے میں ایسی ہے جیسے سمندر کا ایک قطرہ کیونکہ نبی تو وحی کے ذریعے اپنے رب عزوجل سے علم و عقل حاصل کرتا ہے اور اس چیز کے برابر کوئی دوسری چیز کا ہونا محال ہے۔ سورہ اعراف کی ایت نمبر 67اور 68 سے معلوم ہونے والے مسائل: اس ایت سے دو مسئلے معلوم ہوئے (1)… جاہل اور بیوقوف لوگوں کی بد تمیزی و جہالت پر بردباری کا مظاہرہ کرنا سنت انبیاءعلیہم الصلوۃ والسلام ہے ۔ (2)… اہل علم و کمال کو ضرورت کے موقع پر اپنے منصب و کمال کا اظہار جائز ہے ۔