Surah Al Araf Ayat 97 (7:97)
The Heights · Juz 9 · Makki
اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا بَیَاتًا وَّ هُمْ نَآىٕمُوْنَﭤ 97
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا بستیوں والے اس بات سے بے خوف ہوگئے کہ ان پر ہمارا عذاب رات کو آئے جب وہ سو رہے ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا بستیوں والے نہیں ڈرتے کہ ان پر ہمارا عذاب رات کو آئے جب وہ سوتے ہوں۔
Tafseer (Urdu)
{ افامن اهل القرى:کیا بستیوں والے بے خوف ہوگئے۔} یہاں بستیوں والوں سے مراد مکہ مکرمہ اور اس پاس کی بستیوں والے ہیں اور ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد ہراس بستی کے افراد ہیں جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کے نبی کو جھٹلایا۔ اس ایت اور اس سے اگلی ایت میں انہیں اللہ عزوجل کے عذاب سے ڈرایا جا رہا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو ان کی غفلت کے اوقات میں مثلا رات کو سوتے وقت یا دن میں اس وقت جب یہ کھیل کود میں پڑے ہوں ان پر اللہ عزوجل کا عذاب نازل ہو جائے کیونکہ عذاب الہی اکثر غفلت کے وقت اتا ہے اور غفلت زیادہ تر رات کے اخری حصے میں یا پورے دن چڑھے ہوتی ہے۔ (خازن الاعراف تحت الایۃ: ۹۷ ۲ / ۱۲۲) نیک اعمال کرنے اور عذاب الہی سے ڈرنے کی ترغیب: ان ایات میں جہاں کفار کو اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے وہیں مسلمانوں کو بھی نیک اعمال کرنے اور اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرتے رہنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ یایها الذین امنوا اتقوا الله حق تقته و لا تموتن الا و انتم مسلمون‘‘ (ال عمران:۱۰۲) ترجمہ کنزالعرفان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ضرور تمہیں موت صرف اسلام کی حالت میں ائے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اے مسلمانوں کے گروہ! اللہ تعالی نے تمہیں جس چیز کی رغبت دی ہے اس میں رغبت رکھو اور جس چیز سے یعنی اپنے عذاب جھڑک اور جہنم سے ڈرایا ہے تو اس سے بچو اور ڈرو۔ اگر جنت کا ایک قطرہ تمہارے ساتھ دنیا میں ہو جس میں تم اب موجود ہو تو وہ تمہارے لئے اسے اچھا کر دے اور اگر جہنم کا ایک قطرہ تمہاری اس دنیا میں اجائے تو وہ اسے تم پر خراب کر دے (البعث والنشور للبیہقی باب ما جاء فی طعام اہل النار وشرابہم ص۳۰۳ الحدیث: ۵۴۶)۔([1]) [1] …نیک اعمال کی رغبت اور جذبہ پانے اور اپنے دلوں میں اللہ تعالی کے عذاب کا خوف اجاگر کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے ساتھ وابستگی مفید ہے۔