Surah Al Ma'arij Ayat 26 (70:26)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِﭪ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ لوگ جو انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ و الذین یصدقون بیوم الدین : اور وہ لوگ جو انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں ۔} اس ایت میں تیسرا وصف بیان کیا گیا کہ (ان لوگوں میں حرص اور بے صبری نہیں پائی جاتی) جو اخروی ثواب کی امید میں اپنی جانوں کو بدنی اور مالی عبادتوں میں مصروف رکھ کر اپنے اعمال کے ذریعے انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں اور مرنے کے بعد اٹھنے حشرو نشر جزاء اورقیامت ان سب چیزوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔( تفسیرکبیرالمعارجتحت الایۃ:۲۶ ۱۰ / ۶۴۵ روح البیان المعارج تحت الایۃ: ۲۶ ۱۰ / ۱۶۵ خازن المعارج تحت الایۃ: ۲۶ ۴ / ۳۱۰ ملتقطا)