Surah Al Ma'arij Ayat 29 (70:29)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاوروہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین هم لفروجهم حفظون: اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔} اس ایت میں پانچواں وصف بیان کیا گیا کہ (ان لوگوں میں حرص اور بے صبری نہیں پائی جاتی) جو اپنی بیویوں یا اپنی کنیزوں کے علاوہ (دیگر لوگوں ) سے اپنی شرمگاہوں کی (زنا لواطت اور مشت زنی وغیرہ سے) حفاظت کرتے ہیں تو بیشک اپنی بیویوں اور کنیزوں سے حیض و نفاس کے علاوہ اوقات میں شرمگاہوں کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے ان پر کچھ ملامت نہیں اور ا س بناء پر دنیا اور اخرت میں ان سے کوئی مواخذہ نہیں۔(تفسیر کبیر المعارج تحت الایۃ: ۲۹ ۱۰ / ۶۴۵ روح البیان المعارج تحت الایۃ: ۲۹-۳۰ ۱۰ / ۱۶۵ ملتقطا) اس سے معلوم ہوا کہ اپنی منکوحہ بیوی اور اپنی ملکیت میں موجود وہ لونڈی جس سے صحبت حلال ہےان سے پردہ نہیں لہذا شوہر بیوی اور مالک لونڈی ایک دوسرے کابدن دیکھ سکتے ہیں ۔