Surah Al Ma'arij Ayat 31 (70:31)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں تووہی حد سے بڑھنے والے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو جو ان دو کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ فمن ابتغى ورآء ذلك: تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں ۔} یعنی جو لوگ اپنی بیویوں اور اپنی ملکیت میں موجود (ان) کنیزوں (جن سے صحبت حلال ہے) کے علاوہ (شہوت پوری کرنے کی) کوئی اور صورت چاہیں تو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں کہ حلال سے حرام کی طرف تجاوز کرتے ہیں ۔ اس آیت سے متعہ لواطت جانوروں کے ساتھ قضائ شہوت اور اپنے ہاتھ سے منی خارج کرنے کی حرمت ثابت ہوتی ہے۔( مدارک المعارج تحت الایۃ: ۳۱ ص۱۲۸۰)