Surah Al Ma'arij Ayat 32 (70:32)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَﭪ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ و الذین هم لامنتهم و عهدهم رعون : اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔} اس ایت میں چھٹا وصف بیا ن کیا گیا کہ (ان لوگوں میں حرص اور بے صبری نہیں پائی جاتی) جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں کہ امانت میں خیانت نہیں کرتے اور نہ ہی عہد توڑتے ہیں ۔یہاں امانت میں شرعی امانتیں اور بندوں کی امانتیں دونوں داخل ہیں اور عہد میں مخلوق کے ساتھ کئے ہوئے عہد اور اللہ تعالی کے ساتھ کئے ہوئے عہد نذریں اور قسمیں بھی داخل ہیں ۔( تفسیر کبیر المعارج تحت الایۃ: ۳۲ ۱۰ / ۶۴۶ مدارک المعارج تحت الایۃ: ۳۲ ص۱۲۸۰) امانت میں خیانت کرنے اورعہد کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہےنبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’چار باتیں جس میں ہوں وہ خالص منافق ہے اور جس کے اندر ان میں سے کوئی ایک ہو تو اس میں نفاق کا ایک حصہ ہے یہاں تک کہ اسے چھوڑ دے(1)جب اسے امانت سپرد کی جائے تو خیانت کرے۔(2)جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔(3) جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے۔(4)جب جھگڑا کرے تو بیہودہ بکے۔( بخاری کتاب الایمان باب علامۃ المنافق ۱ / ۲۵ الحدیث: ۳۴)