Surah Al Ma'arij Ayat 33 (70:33)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآىٕمُوْنَﭪ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین هم بشهدتهم قآىمون: اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں ۔} اس ایت میں ساتواں وصف بیان کیا گیا کہ وہ انصاف کے ساتھ گواہی دیتے اور اس پر قائم رہتے ہیں نہ اس میں رشتہ داری کا پاس کرتے ہیں نہ زبردست کو کمزور پر ترجیح دیتے ہیں اورنہ کسی حق دار کا حق تلف کرنا گوارا کرتے ہیں ۔بعض مفسرین کے نزدیک یہاں گواہی سے مراد توحید (اوررسالت) کی گواہی پر قائم رہنا ہے۔( تفسیر کبیر المعارج تحت الایۃ: ۳۳ ۱۰ / ۶۴۶ مدارک المعارج تحت الایۃ: ۳۳ ص۱۲۸۰ خازن المعارج تحت الایۃ: ۳۳ ۴ / ۳۱۰ ملتقطا) گواہی چھپانے اور جھوٹی گواہی دینے کی وعید: گواہی چھپانے کے بارے میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے:’’ و لا تكتموا الشهادة-و من یكتمها فانه اثم قلبه-و الله بما تعملون علیم‘‘ (بقرہ:۲۸۳) ترجمہ کنزالعرفان: اور گواہی نہ چھپاؤ اور جو گواہی چھپائےگا تو اس کا دل گنہگار ہے اور اللہ تمہارے کاموں کو خوبجاننے والا ہے۔ اور جھوٹی گواہی دینے والے کے بارے میں حدیث پاک میں ہے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جھوٹے گواہ کے قدم ہٹنے بھی نہ پائیں گے کہ اللہ تعالی اس کے لیے جہنم واجب کر دے گا۔( ابن ماجہ کتاب الاحکام باب شہادۃ الزور ۳ / ۱۲۳ الحدیث: ۲۳۷۳) اورحضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہےحضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’جس نے ایسی گواہی دی جس سے کسی مسلمان مرد کا مال ہلاک ہو جائے یا کسی کا خون بہایا جائے تو اس نے جہنم واجب کر لیا۔ (معجم کبیر عکرمۃ عن ابن عباس ۱۱ / ۱۷۲ الحدیث: ۱۱۵۴۱)