Surah Al Ma'arij Ayat 34 (70:34)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَﭤ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو اپنی نماز کی محافظت کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین هم على صلاتهم یحافظون: اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں ۔} اس ایت میں اٹھواں وصف بیان کیاگیا کہ (ان لوگوں میں حرص اور بے صبری نہیں پائی جاتی) جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں ۔ یہاں نماز کا دوبارہ ذکر اس بات کو ظاہر کرنے کے لئے فرمایا گیا ہے کہ نماز بہت اہم ہے یا اس لئے دوبارہ ذکر کیا گیا کہ ایک جگہ فرائض مراد ہیں اور دوسری جگہ نوافل مراد ہیں ۔بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس سے پہلی ایت میں دوام سے ہمیشہ نماز پڑھنا اوراس کے وقت میں پڑھنا مراد ہے اور یہاں نماز کی حفاظت کرنے کا بیان ہے اور حفاظت سے مراد یہ ہے کہ وہ نماز کے ارکان واجبات سنتوں اور مستحبات کو کامل طور پر ادا کرتے ہیں ۔( تفسیر کبیر المعارج تحت الایۃ: ۳۴ ۱۰ / ۶۴۶ مدارک المعارج تحت الایۃ: ۳۴ ص۱۲۸۰ ملتقطا) { اولىك: یہ لوگ وہ ہیں ۔} یعنی جن لوگوں میں یہ اوصاف پائے جاتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کی جنت کے باغوں میں ابدی ثواب اور سرمدی جزا کے ذریعے عزت کی جائے گی۔( مدارک المعارج تحت الایۃ: ۳۵ ص۱۲۸۰ روح البیان المعارج تحت الایۃ: ۳۵ ۱۰ / ۱۶۸ ملتقطا)