Surah Al Ma'arij Ayat 40 (70:40)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو مجھے تمام مشرقوں اور تمام مغربوں کے رب کی قسم ، بیشک ہم ضرورقادر ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو مجھے قسم ہے اس کی جو سب پوربوں سب پچھموں کا مالک ہے کہ ضرور ہم قادر ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
}فلا اقسم برب المشرق و المغرب : تو مجھے تمام مشرقوں اور تمام مغربوں کے رب کی قسم۔{ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب معاملہ یہ ہے کہ ہم نے انہیں منی سے پیدا کر دیا تومجھے سورج کے طلوع اور غروب ہونے کی تمام جگہوں کے مالک رب کی قسم! بیشک ہم اس بات پر ضرور قادر ہیں کہ انہیں ان کے جرموں کی وجہ سے ہلاک کردیں اور ان کی بجائے وہ لوگ پیدا کردیں جو ان جیسے نہ ہوں بلکہ وہ ہمارے اطاعت گزار اور فرمانبردار ہوں اور ہم انہیں ہلاک کرنے اور دوسرے لوگ پیدا کرنے سے عاجز نہیں لیکن ہماری انتہا کو پہنچی ہوئی حکمت اور مشیت کا تقاضا یہی ہے کہ ان کی سزا کو موخر کیا جائے۔( ابو سعودالمعارجتحت الایۃ:۴۰-۴۱۵ / ۷۷۰ خازن المعارج تحت الایۃ: ۴۰-۴۱ ۴ / ۳۱۱ مدارک المعارج تحت الایۃ: ۴۰-۴۱ ص۱۲۸۱ ملتقطا)