Surah Al Ma'arij Ayat 42 (70:42)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہیں اپنی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے چھوڑ دو یہاں تک کہ اپنے اس دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فذرهم یخوضوا و یلعبوا : تو انہیں اپنی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے چھوڑ دو۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جو مشرکین اپ کے دائیں بائیں بیٹھ کر اپ کی طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے ایمان قبول نہ کرنے پر غم نہ کریں بلکہ انہیں چھوڑ دیں کہ یہ اپنی بیہودگیوں میں پڑے رہیں اور اپنی دنیا میں کھیلتے رہیں یہاں تک کہ اپنے عذاب کے اس دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے اور یہ وہ دن ہے جس دن یہ قبروں سے جلدی کرتے ہوئے محشر کی طرف اس طرح نکلیں گے گویا وہ اپنے مقررہ نشانوں کی طرف ایسے لپک رہے ہیں جیسے جھنڈے گاڑنے والے اپنے جھنڈے کی طرف دوڑتے ہیں اوراس وقت ان کا حال یہ ہو گا کہ ان کی انکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ان پر ذلت چڑھ رہی ہوگی اور قیامت کا دن ان کا وہ دن ہے جس کا ان سے دنیا میں وعدہ کیا جاتا تھا اور وہ اسے جھٹلاتے تھے۔( تفسیرطبریالمعارجتحت الایۃ:۴۲ ۱۲ / ۲۴۳ خازن المعارج تحت الایۃ: ۴۲-۴۴ ۴ / ۳۱۱ مدارک المعارج تحت الایۃ: ۴۲-۴۴ ص۱۲۸۱ جلالین المعارج تحت الایۃ: ۴۲-۴۴ ص۴۷۴ ملتقطا)