Surah Al Ma'arij Ayat 5 (70:5)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو تم اچھی طرح صبر کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو تم اچھی طرح صبر کرو۔
Tafseer (Urdu)
{ فاصبر صبرا جمیلا: تو تم اچھی طرح صبر کرو۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا’’اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنی قوم کی طرف سے پہنچنے والی اذیتوں پر اور مذاق اڑانے کے طور پر عذاب نازل کرنے کا مطالبہ کرنے پر صبر جمیل فرمائیں اور کفار کی سختی پر تنگدل نہ ہوں کیونکہ کفار مکہ اس عذاب کو اپنے گمان میں ناممکن سمجھ رہے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ واقع ہونے والا ہی نہیں اور اسی وجہ سے عذاب نازل ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ہماری قدرت سے کوئی بعید نہیں اور نہ ہی ان پر عذاب نازل کرناہمارے لئے کوئی مشکل ہے ۔( روح البیان المعارج تحت الایۃ: ۵-۷ ۱۰ / ۱۵۹ ابو سعود المعارج تحت الایۃ: ۵-۷ ۵ / ۷۶۶ ملتقطا)