Surah Al Jin Ayat 3 (72:3)
The Jinn · Juz 29 · Makki
وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًا 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے، اس نے کوئی بیوی اوربچہ نہ بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے نہ اس نے عورت اختیار کی اور نہ بچہ۔
Tafseer (Urdu)
{و انه تعلى جد ربنا: اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب جنات نے قران سنا اور وہ اللہ تعالی کی وحدانیت اور ایمان سے واقف ہوئے تو وہ اس اعتقادی غلطی سے بھی اگاہ ہوگئے جو کافر انسان اور جنات اللہ تعالی کے بارے میں کرتے تھے کہ اللہ تعالی کے لئے مخلوق کی طرح بیوی اور بچہ مانتے تھےچنانچہ ان جنات نے قوم کے سامنے کہا کہ ہمارے رب عزوجل کی شان بہت بلند ہے اور اس نے اپنے لئے کوئی بیوی اوربچہ نہیں بنایا کیونکہ بیوی اور بچے حاجت اور ضرورت کے لئے بنائے جاتے ہیں جبکہ اللہ تعالی تو ہر نقص و عیب سے پاک ہے اور وہ ایسا بے نیاز ہے کہ اس کے لئے بیوی اور بچے کا تصور تک نہیں کیا جا سکتا اور ہم میں سے کوئی بے وقوف ہی اللہ تعالی پر حد سے بڑھ کرجھوٹی بات کہتا تھا اور اس کیلئے شریک اولاد اور بیوی بتاکر بے ادبی کرتا تھا اور ہم نے تو یہ خیال کیا تھا کہ آدمی اور جن ہرگز اللہ تعالی پر جھوٹ نہ باندھیں گے اور اس پر بہتان نہیں لگائیں گے اس لئے ہم ان کی ان تمام باتوں کی تصدیق کرتے تھے جو کچھ وہ اللہ تعالی کی شان میں کہتے تھے اور ان کی پیروی میں رب تعالی کی طرف بیوی اور بچے کی نسبت کرتے تھے یہاں تک کہ قرآن کریم کی ہدایت سے ہم پر ان کا جھوٹ اور بہتان ظاہر ہوگیا۔( روح البیان الجن تحت الایۃ: ۳-۵ ۱۰ / ۱۹۰-۱۹۱ خازن الجن تحت الایۃ: ۳-۵ ۴ / ۳۱۶ ملتقطا)