Surah Al Muzzammil Ayat 10 (73:10)
The Enshrouded One · Juz 29 · Makki
وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور انہیں اچھی طرح چھوڑ دو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافروں کی باتوں پر صبر فرماؤ اور انھیں اچھی طرح چھوڑ دو۔
Tafseer (Urdu)
{و اصبر على ما یقولون: اور کافروں کی باتوں پر صبر کرو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفار قریش اللہ تعالی کے بارے میں شریکبیوی اور اولاد بتا کر خرافات بکتے ہیں اور اپ کو جادوگر شاعر کاہن اور مجنون کہہ کر اپ کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں اور قران کو سابقہ لوگوں کی کہانیاں بتا کر اس کے بارے میں نازیبا کلمات کہتے ہیں اپ کافروں کی ان باتوں پر صبر فرمائیں اورانہیں بدنی زبانی قلبی ہر اعتبار سے چھوڑ دیں اور ان کا معاملہ ان کے رب عزوجل کے سپرد کر دیں ۔( روح البیان المزمل تحت الایۃ: ۱۰ ۱۰ / ۲۱۳)