Surah Al Muzzammil Ayat 11 (73:11)
The Enshrouded One · Juz 29 · Makki
وَ ذَرْنِیْ وَ الْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَ مَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان جھٹلانے والے مالداروں کومجھ پر چھوڑو اور انہیں تھوڑی مہلت دو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور مجھ پر چھوڑو ان جھٹلانے والے مال داروں کو اور انھیں تھوڑی مہلت دو۔
Tafseer (Urdu)
{و ذرنی و المكذبین اولی النعمة: اور ان جھٹلانے والے مالداروں کومجھ پر چھوڑو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کو اور قران کو جھٹلانے والے ان مالداروں کو مجھ پر چھوڑ دیں میں اپ کی طرف سے انہیں کافی ہوں اور انہیں بدر کے دن تک تھوڑی مہلت دیں ۔چنانچہ کچھ ہی مدت بعد یہ لوگ بدر کی جنگ میں قتل کر دئیے گئے۔ بعض مفسرین کے نزدیک یہاں تھوڑی مہلت دینے سے مراد قیامت کے دن تک مہلت دینا ہے۔( روح البیانالمزملتحت الایۃ: ۱۱ ۱۰ / ۲۱۳-۲۱۴ جلالین المزمل تحت الایۃ: ۱۱ ص۴۷۸ مدارک المزمل تحت الایۃ: ۱۱ ص۱۲۹۳ ملتقطا)