Surah Al Muzzammil Ayat 9 (73:9)
The Enshrouded One · Juz 29 · Makki
رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ مشرق اور مغرب کا رب ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ پورب کا رب اور پچھم کا رب اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ۔
Tafseer (Urdu)
{رب المشرق و المغرب: وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے۔} یعنی اللہ تعالی مشرق و مغرب اور ان کے درمیان موجود تمام چیزوں کا رب اور ان کا خالق و مالک ہےاس کے علاوہ اور کوئی معبود ہی نہیں لہذا تم اپنے دینی اور دنیوی تمام امور میں اسی کو اپنا کارساز بناو اوراپنے کام اسی کے سپرد کردو اور اسی پر بھروسہ کرو۔( روح البیان المزمل تحت الایۃ: ۹ ۱۰ / ۲۱۲ خازن المزمل تحت الایۃ: ۹ ۴ / ۳۲۳ ملتقطا) حقیقی کارساز صرف اللہ تعالی ہے : یاد رہے کہ حقیقی کارساز صرف اللہ تعالی ہے اور سب کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہئے البتہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان اسباب کو اختیار کرنا چھوڑ دے اور صرف اللہ تعالی پر بھروسہ کر کے بیٹھ جائے بلکہ ہر انسان کو چاہئے کہ وہ اسباب ضرور اختیار کرے لیکن ان اسباب پر بھروسہ نہ کرے بلکہ صرف اللہ تعالی پر بھروسہ کرے جیسے ہر ایک کو روزی دینا اللہ تعالی نے اپنے ذمہ کرم پر لیا ہو اہےاب اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان سب کچھ چھوڑ کر اللہ تعالی کی طرف سے روزی ملنے کی امید لگاکر گھر بیٹھ جائے اور رزق حاصل ہونے کے اسباب اختیار کرنا چھوڑ دے اس طرح اگر وہ ساری عمر بھی بیٹھا رہے گا تو اسے ایک لقمہ بھی نہیں ملے گا۔