Surah Al Mudassir Ayat 48 (74:48)
The Cloaked One · Juz 29 · Makki
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَﭤ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انھیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی۔
Tafseer (Urdu)
{فما تنفعهم شفاعة الشفعین: تو انہیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی۔} یعنی انبیاء کرام علیہم الصلوۃ و السلام فرشتےشہداء اورصالحین جنہیں اللہ تعالی نے شفاعت کرنے کا اذن دیا ہے وہ ایمانداروں کی شفاعت کریں گے اور کافروں کی شفاعت نہیں کریں گے لہذاجو لوگ ایمان نہیں رکھتے انہیں قیامت کے دن شفاعت میسر بھی نہ ہو گی۔( مدارک المدثر تحت الایۃ: ۴۸ ص۱۳۰۱ جلالین مع صاوی المدثر تحت الایۃ: ۴۸ ۶ / ۲۲۷۴ ملتقطا) گناہگار مسلمانوں کی شفاعت ہو گی : اس ایت سے ثابت ہوا کہ قیامت کے دن گناہگار مسلمانوں کے لئے شفاعت ہو گی اور انہیں شفاعت کام بھی ائے گی اور یہ بات کثیر احادیث سے بھی ثابت ہےجیسا کہ حضرت عبداللہ بن شقیق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : ’’میں ایلیا کے مقام پر ایک قافلے کے ساتھ تھاان میں سے ایک شخص نے کہا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت کے ایک ادمی کی شفاعت کے ذریعے بنو تمیم کی ابادی کی تعداد سے زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کیا وہ شخص اپ کے علاوہ کوئی اور ہو گاارشاد فرمایا: ’’ہاں ! میرے علاوہ کوئی اور ہو گا۔( ترمذی کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع ۱۱-باب منہ ۴ / ۱۹۹ الحدیث: ۲۴۴۶) اورحضرت حارث بن قیس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہےنبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میری امت کے بعض لوگ ایسے ہوں گے جن کی شفاعت کے ذریعے قبیلہ مضر کے لوگوں سے زیادہ لوگ بخشے جائیں گے۔( ابن ماجہ کتاب الزہد باب صفۃ النار ۴ / ۵۳۱ الحدیث: ۴۳۲۳)