Surah Al Insan Ayat 15 (76:15)
The Man · Juz 29 · Madani
وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَؔارِیْرَا 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان پر چاندی کے برتنوں اورگلاسوں کے دَور ہوں گے جو شیشے کی طرح ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان پر چاندی کے برتنوں اور کوزوں کا دور ہوگا جو شیشے کے مثل ہورہے ہوں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و یطاف علیهم بانیة من فضة و اكواب: اور ان پر چاندی کے برتنوں اورگلاسوں کے دور ہوں گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ ان نیک بندوں پر چاندی کے برتنوں اورگلاسوں میں جنتی شراب کے دور ہوں گے اور وہ برتن چاندی کے رنگ اور اس کے حسن کے ساتھ شیشے کی طرح صاف شفاف ہوں گے اور ان میں جو چیز پی جائے گی وہ باہر سے نظر آئے گی اور ان برتنوں کوپلانے والوں نے پورے اندازے سے بھر کر رکھا ہوگا کہ پینے والوں کی رغبت کی مقدار نہ اس سے کم ہو گی اور نہ زیادہ۔( خازن الانسان تحت الایۃ: ۱۵-۱۶ ۴ / ۳۴۰ مدارک الانسان تحت الایۃ: ۱۵-۱۶ ص۱۳۰۷ ملتقطا)