Surah Al Insan Ayat 17 (76:17)
The Man · Juz 29 · Madani
وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًا 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنت میں انہیں ایسے جام پلائے جائیں گے جس میں زنجبیل ملاہوا ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس میں وہ جام پلائے جائیں گے جس کی ملونی ادرک ہوگی ۔
Tafseer (Urdu)
{و یسقون فیها كاسا: اور جنت میں انہیں ایسے جام پلائے جائیں گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ جنت میں ان نیک بندوں کو پاکیزہ شراب کے ایسے جام پلائے جائیں گے جن میں زنجبیل یعنی ایسا پانی ملا ہوا ہو گا جو ذائقے میں ادرک کی طرح ہو گا اور اس کے ملنے کی وجہ سے شراب کی لذت اور زیادہ ہوجائے گی اور زنجبیل جنت میں ایک چشمہ ہے جسے جنتی فرشتے سلسبیل کہتے ہیں کیونکہ اس کاپانی رواں اور اسانی سے حلق میں اتر جانے والا ہے۔ یاد رہے کہ اللہ تعالی کے مقرب بندے خالص اسی چشمے سے پئیں گے جبکہ ان سے کم درجے والے نیک بندوں کی شرابوں میں اس چشمے کا پانی ملایا جائے گا اور یہ چشمہ عرش کے نیچے سے جنت عدن سے ہوتا ہوا تمام جنتوں میں گزرتا ہے۔( روح البیانالانسانتحت الایۃ:۱۷-۱۸۱۰ / ۲۷۲ خازن الانسان تحت الایۃ: ۱۷-۱۸ ۴ / ۳۴۰-۳۴۱ ملتقطا)