Surah Al Insan Ayat 4 (76:4)
The Man · Juz 29 · Madani
اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ہم نے کافروں کے لیے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ۔
Tafseer (Urdu)
{انا اعتدنا للكفرین: بیشک ہم نے کافروں کے لیے تیار کر رکھی ہیں ۔} اس سے پہلی ایت میں کافروں اور ایمان والوں کا ذکر کیا اور اس ایت میں وہ چیزیں بیان کی جارہی ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہیں چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے اخرت میں کافروں کے لیے زنجیریں تیار کر رکھی ہیں جن سے باندھ کر انہیں دوزخ میں گھسیٹا جائے گا اور ان کے لئے طوق تیار کر رکھے ہیں جوان کے گلوں میں ڈالے جائیں گے اور ان کے لئے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے جس میں انہیں جلایا جائے گا۔( مدارک الانسان تحت الایۃ: ۴ ص۱۳۰۵ جلالین الانسان تحت الایۃ: ۴ ص۴۸۳ ملتقطا)