Surah Al Insan Ayat 5 (76:5)
The Man · Juz 29 · Madani
اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک نیک لوگ اس جام سے پئیں گے جس میں کافورملاہوا ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک نیک پیئیں گے اس جام میں سے جس کی مِلُونی کافور ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{ان الابرار: بیشک نیک لوگ۔} کفار کا حال بیان کرنے کے بعد اب اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں ایمان والوں کا حال بیان کیا جارہا ہے کہ بیشک نیک لوگ جنت میں اس جام میں سے پئیں گے جس میں کافورملاہوا ہوگا وہ کافور جنت میں ایک چشمہ ہے جس سے اللہ تعالی کے نہایت خاص بندے پئیں گے اوروہ اپنے مکانات اور محلوں میں اسے اسانی کے ساتھ جہاں چاہیں بہا کر لے جائیں گے نیز کافور ملا جام پینے سے انہیں کوئی نقصان نہ ہو گا کیونکہ جنتی لوگ جنت سے جو کچھ کھائیں پئیں گے اس سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔( روح البیان الانسان تحت الایۃ: ۵-۶ ۱۰ / ۲۶۲-۲۶۳ خازن الانسان تحت الایۃ: ۵-۶ ۴ / ۳۳۸-۳۳۹ جمل الانسان تحت الایۃ: ۵-۶ ۸ / ۱۸۵-۱۸۶ ملتقطا)