Surah Al Anfal Ayat 13 (8:13)
The Spoils of War · Juz 9 · Madani
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ شَآقُّوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۚ-وَ مَنْ یُّشَاقِقِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ عذاب اس لیے ہواکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے مخا لفت کی اور جو اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کرے تو بیشک اللہ سخت سزا دینے والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے مخا لفت کی اور جو اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کرے تو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك:یہ عذاب۔} یعنی غزوہ بدر کے دن کفار کے دلوں میں رعب ڈالے جانے قتل اور قیدی ہونے کے عذاب کا سبب یہ تھا کہ انہوں نے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے مخا لفت کی اور غزوہ بدر کے دن جو عذاب ان پہ نازل ہوا یہ اس عذاب کے مقابلے میں بہت تھوڑا ہے جو قیامت کے دن اللہ تعالی نے ان کے لئے تیار کر رکھا ہے۔ (تفسیر کبیر الانفال تحت الایۃ: ۱۳ ۵ / ۴۶۴)