Surah Al Anfal Ayat 28 (8:28)
The Spoils of War · Juz 9 · Madani
وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌۙ-وَّ اَنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جان لوکہ تمہارے مال اور تمہاری اولادایک امتحان ہے اوریہ کہ اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد سب فتنہ ہے اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اعلموا:اور جان لو۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے مسلمانوں سے فرمایا کہ اللہ تعالی نے مال و دولت اور اولاد کی جو نعمتیں تمہیں عطا کی ہیں وہ تمہارے لئے ایک ازمائش ہیں تاکہ اللہ تعالی اس کے ذریعے یہ ظاہر فرما دے کہ تم مال اور اولاد میں اللہ تعالی کے حقوق کس طرح ادا کرتے ہو اور اللہ تعالی کے احکامات پر عمل کرنے میں مال اور اولاد کی محبت تمہارے لئے رکاوٹ بنتی ہے یا نہیں اور ا س بات پہ یقین رکھو کہ اپنے مال اور اولاد میں جتنا تم اللہ تعالی کے احکام کے مطابق عمل کرتے ہو اس کا ثواب اللہ عزوجل ہی کے پاس ہے لہذا تم اللہ تعالی کی اطاعت کرو تا کہ اخرت میں تمہیں بے شمار اجر دیاجائے۔(تفسیر طبری الانفال تحت الایۃ: ۲۸ ۶ / ۲۲۲)