Surah Al Anfal Ayat 4 (8:4)
The Spoils of War · Juz 9 · Madani
اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّاؕ-لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہی سچے مسلمان ہیں ، ان کے لیے ان کے رب کے پاس درجات اور مغفرت اور عزت والا رزق ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہی سچے مسلمان ہیں ان کے لیے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عزت کی روزی۔
Tafseer (Urdu)
{اولىك هم المؤمنون حقا:یہی سچے مسلمان ہیں۔} انہیں سچے مسلمان کا لقب اس لئے عطا ہو اکہ جہاں ان کے دل خشیت الہی اخلاص اور توکل جیسی صفات عالیہ سے متصف ہیں وہیں ان کے ظاہری اعضاء بھی رکوع و سجود اور راہ خدا میں مال خرچ کرنے میں مصروف ہیں۔ (بیضاوی الانفال تحت الایۃ: ۴ ۳ / ۸۸-۸۹) {لهم درجت: ان کے لیے درجے ہیں۔} اس ایت میں ما قبل مذکور پانچ اوصاف کے حامل مومنین کے لئے تین جزائیں بیان کی گئی ہیں : (1)…ان کیلئے ان کے رب کے پاس درجات ہیں۔ یعنی جنت میں ان کے لئے مراتب ہیں اور ان میں سے بعض بعض سے اعلی ہیں کیونکہ مذکورہ بالا اوصاف کو اپنانے میں مومنین کے احوال میں تفاوت ہے اسی لئے جنت میں ان کے مراتب بھی جدا گانہ ہیں۔ (2)…ان کے لئے مغفرت ہے ۔یعنی ان کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ (3)… اور عزت والا رزق ہے۔ یعنی وہ رزق ہے جو اللہ تعالی نے ان کیلئے جنت میں تیار فرمایا ہے۔ اسے عزت والا اس لئے فرمایا گیا کہ انہیں یہ رزق ہمیشہ تعظیم واکرام کے ساتھ اور محنت و مشقت کے بغیرعطا کیا جائے گا۔( خازن الانفال تحت الایۃ: ۴ ۲ / ۱۷۸)