Surah Al Anfal Ayat 3 (8:3)
The Spoils of War · Juz 9 · Madani
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَﭤ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جو نماز قائم رکھتے ہیں اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو نماز قائم رکھیں اور ہمارے دیئے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کریں۔
Tafseer (Urdu)
{ الذین یقیمون الصلوة:وہ جو نماز قائم رکھتے ہیں۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے کامل ایمان والوں کے جو تین اوصاف بیان کئے یعنی اللہ عزوجل کے ذکر کے وقت ڈر جانا تلاوت قران کے وقت ایمان زیادہ ہونا اور اللہ تعالی پر توکل کرنا ان تینوں کا تعلق قلبی اعمال سے تھا جبکہ اس ایت میں اللہ تعالی نے ان کے دو اوصاف ایسے بیان فرمائے ہیں کہ جن کا تعلق ظاہری اعضاء کے اعمال سے ہے پہلا وصف یہ ارشاد فرمایا کہ’’وہ جو نماز قائم رکھتے ہیں ‘‘ نماز قائم رکھنے سے مراد یہ ہے کہ فرض نمازوں کو ان کی تمام شرائط و ارکان کے ساتھ ان کے اوقات میں ادا کرنا۔ دوسرا وصف یہ ارشاد فرمایا کہ ’’اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں ‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے مال اس جگہ خرچ کرتے ہیں جہاں خرچ کرنے کا اللہ تعالی نے حکم ارشاد فرمایا اس میں زکوۃ حج جہا د میں خرچ کرنا اور نیک کاموں میں خرچ کرنا سب داخل ہے (خازن الانفال تحت الایۃ: ۳ ۲ / ۱۷۷)۔ ([1]) [1] ۔۔۔ اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل اور احکام وغیرہ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب ’’ضیائے صدقات‘‘ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ فرمائیں۔