Surah Al Anfal Ayat 46 (8:46)
The Spoils of War · Juz 10 · Madani
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَ تَذْهَبَ رِیْحُكُمْ وَ اصْبِرُوْاؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں بے اتفاقی نہ کرو ورنہ تم بزدل ہوجاؤ گے اور تمہاری ہوا (قوت) اکھڑ جائے گی اور صبر کرو، بیشک اللہ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور آپس میں جھگڑو نہیں کہ پھر بزدلی کرو گے اور تمہاری بندھی ہوئی ہوا جاتی رہے گی اور صبر کرو بیشک اللہ صبر والوں کے ساتھ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اطیعوا الله و رسوله:اوراللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو۔}اللہ تعالی اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت کا حکم ہمیشہ کیلئے ہے۔ (قرطبی الانفال تحت الایۃ: ۴۶ ۴ / ۳۰۷ الجزء السابع) اور اس ایت کا ایک مفہوم یہ ہے کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ تمام معاملات میں خصوصا جہاد اور دشمن سے مقابلے کے وقت ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے میں اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت کریں اور باہمی اختلافات سے بچیں جیساکہ احد میں بعض مسلمانوں نے بعض کی مخالفت کی کیونکہ باہمی تنازع ضعف و کمزوری اور بے وقاری کا سبب ہے۔(خازن الانفال تحت الایۃ: ۴۶ ۲ / ۲۰۰ تفسیر کبیر الانفال تحت الایۃ: ۴۶ ۵ / ۴۸۹ ملتقطا) مسلمان باہمی اختلاف سے بچیں اور اتحاد کاراستہ اختیار کریں : اس ایت کا حکم تو جنگ کے بارے میں ہے لیکن عمومی حالات میں بھی مسلمانوں کو باہمی اختلاف سے بچنا چاہیے اور اتفاق و اتحاد کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ کفار کے ممالک تو اپس میں متحد ہیں لیکن افسوس کہ مسلمانوں میں باہمی اتحاد نظر نہیں اتا بلکہ ان کا حال یہ ہو چکا ہے کہ اگر کفار کسی مسلمان ملک پر ظلم و ستم کریں تو دوسرے ملک کے مسلمان اپنے مسلم بھائیوں کا ساتھ دینے اور ان کافروں کے خلاف بر سر پیکار ہونے کی بجائے وہ بھی کافروں کا ساتھ دیتے ہیں۔