Surah Al Anfal Ayat 50 (8:50)
The Spoils of War · Juz 10 · Madani
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ یَتَوَفَّى الَّذِیْنَ كَفَرُواۙ-الْمَلٰٓىٕكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْۚ-وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر آپ دیکھتے جب فرشتے کافروں کی ان کے چہروں اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے جان نکالتے ہیں اور (کہتے ہیں ) آگ کا عذاب چکھو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کبھی تو دیکھے جب فرشتے کافروں کی جان نکالتے ہیں مار رہے ہیں ان کے منہ پر اور ان کی پیٹھ پر اور چکھو آ گ کا عذاب۔
Tafseer (Urdu)
{و لو ترى:اوراگر اپ دیکھتے۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر اپ کافروں کی وہ حالت دیکھیں کہ جب موت کے وقت فرشتے کافروں کی روحیں نکالتے ہیں تو بڑا خوفناک منظر دیکھیں گے۔ فرشتے آگ میں سرخ کئے ہوئے لوہے کے گرز کافروں کے چہرے اور پیٹھوں پر مار تے ہوئے کہتے ہیں کہ آگ کا عذاب چکھو اور گرزوں کی ضرب و مار سے جو زخم لگتا ہے اس میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ (خازن الانفال تحت الایۃ: ۵۰ ۲ / ۲۰۲-۲۰۳)