Surah Al Anfal Ayat 54 (8:54)
The Spoils of War · Juz 10 · Madani
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَۙ-وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَغْرَقْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَۚ-وَ كُلٌّ كَانُوْا ظٰلِمِیْنَ 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجیسا فرعونیوں اور ان سے پہلوں کا طریقہ ،انہوں نے اپنے رب کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کردیا اور ہم نے فرعونیوں کو غرق کر دیااور وہ سب ظالم تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا دستور انہوں نے اپنے رب کی آیتیں جھٹلائیں تو ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کیا اور ہم نے فرعون والوں کو ڈبو دیا اور وہ سب ظالم تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین من قبلهم:اور ان سے پہلوں کا طریقہ۔} یعنی جو کفار مکہ بدر میں قتل ہوئے ان کا اپنے اوپر اللہ تعالی کی طرف سے کی گئی نعمت کوبدلنا ویسا ہی ہے جیسا فرعونیوں اور ان سے پہلوں کا طریقہ تھا انہوں نے اپنے رب عزوجل کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کے گناہوں کے سبب بعض کو زلزلے سے ہلاک کر دیا بعض کو زمین میں دھنسا دیا بعض پر پتھروں کی بارش برسائیبعض کو تیز اندھی سے اور بعض کی شکلیں بگاڑ کر ہلاک کر دیا جبکہ فرعونیوں کو غرق کر دیا اسی طرح ہم نے کفار قریش کو تلوار سے ہلاک کردیا۔ (خازن الانفال تحت الایۃ: ۵۴ ۲ / ۲۰۳) مردودوں اور مقبولوں کے واقعات پڑھنے کی ترغیب: اس ایت سے معلوم ہوا کہ عبرت کیلئے مردودوں کے تاریخی حالات پڑھنا ضروری ہے اسی طرح عبادت کا شوق پیدا کرنے کے لئے اولیاء کرام اور صالحین و متقین رحمۃ اللہ تعالی علیہم کے واقعات کا مطالعہ کرنا بہت اچھا ہے۔