Surah Al Anfal Ayat 55 (8:55)
The Spoils of War · Juz 10 · Madani
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ 55
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جانوروں میں سب سے بدتر، اللہ کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا تو وہ ایمان نہیں لاتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک سب جانوروں میں بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور ایمان نہیں لاتے۔
Tafseer (Urdu)
{ان شر الدوآب:بیشک جانوروں میں سب سے بدتر۔} یعنی اللہ تعالی کے علم اور اس کے فیصلے میں جانوروں سے بھی بد تر وہ لوگ ہیں کہ جو اپنے کفر پر سختی سے قائم ہیں کسی صورت کفر چھوڑنے پر تیار نہیں اور جب بھی ان سے عہد کیا جائے تو وہ عہد توڑ دیتے ہیں۔(تفسیر کبیر الانفال تحت الایۃ: ۵۵ ۵ / ۴۹۷) کافر جانوروں سے بھی بد تر ہیں : قران پاک میں اس کے علاوہ اور مقامات پر بھی کفار کو جانوروں سے زیادہ بھٹکے ہوئے جانوروں سے بدتر گمراہ بلکہ تمام مخلوق سے بدتر فرمایا گیا چنانچہ ایک مقام پر ارشاد ہوا: ’’اولىك كالانعام بل هم اضل‘‘ (اعراف: ۱۷۹) ترجمہ کنزالعرفان: یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے۔ ایک جگہ ارشاد فرمایا: ’’ان هم الا كالانعام بل هم اضل سبیلا‘‘ (الفرقان:۴۴) ترجمہ کنزالعرفان:یہ تو صرف جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ ہیں۔ اور ارشاد فرمایا: ’’ اولىك هم شر البریة‘‘ (البینہ:۶) ترجمہ کنزالعرفان:وہی تمام مخلوق میں سب سے بدتر ہیں۔ کافروں کے جانوروں سے بد تر ہونے کی وجوہات: کفار کو جانوروں سے بھی بدتر فرمائے جانے کی مفسرین نے کئی وجوہات بیان فرمائی ہیں ان کا خلاصہ کلام یہ ہے کہ جانور اللہ تعالی کی ایات سننے سمجھنے اور دیکھنے کی قوت سے خالی ہیں اپنا نفع و نقصان پہچانتے ہیں اور اپنے مالک کی اطاعت کرتے ہیں جبکہ کفار اپنے اعضاء میں اللہ عزوجل کی ایات سننے سمجھنے اور دیکھنے کی قوت رکھنے کے باوجود ان سے کام نہیں لیتے کفر اختیار کر کے خود اپنا نقصان کرتے ہیں اور اپنے مالک و مولی عزوجل کے نافرمان ہیں اس لئے سب جانوروں سے بدتر ہیں۔ نوٹ:اس سے متعلق مزید تفصیل کے لئے سورہ اعراف ایت179کے تحت تفسیر ملاحظہ فرمائیے۔