Surah Al Anfal Ayat 62 (8:62)
The Spoils of War · Juz 10 · Madani
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْۤا اَنْ یَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُؕ-هُوَ الَّذِیْۤ اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (اے حبیب!) اگر وہ تمہیں دھوکہ دینا چاہیں گے تو بیشک اللہ تمہیں کافی ہے۔وہی ہے جس نے اپنی مدد اور مسلمانوں کے ذریعے تمہاری تائید فرمائی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر وہ تمہیں فریب دیا چاہیں تو بیشک اللہ تمہیں کافی ہے وہی ہے جس نے تمہیں زور دیا اپنی مدد کا اور مسلمانوں کا۔
Tafseer (Urdu)
{و ان یریدوا ان یخدعوك:اور اگر وہ تمہیں دھوکہ دینا چاہیں گے۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر کفار دھوکہ دینے کے لئے صلح کی پیش کش کریں تو اللہ تعالی تمہیں ان کے فریب سے بچائے گا کہ تمہیں کسی طریقہ سے خبر دے دے گا۔ {هو الذی ایدك بنصره و بالمؤمنین:وہی ہے جس نے اپنی مدد اور مسلمانوں کے ذریعے تمہاری تائید فرمائی۔} بدر میں اللہ تعالی کی مدد تو وہ تھی جو فرشتوں کے ذریعے ائی اور مسلمانوں کے ذریعے مدد وہ تھی جو مہاجرین و انصار کے ذریعے پہنچی۔ مدد الہی کی صورتیں : اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کی مدد فرشتوں کے ذریعے بھی ہوتی ہے اور نیک بندوں کے ذریعے بھی نیز ظاہری اسباب کے ساتھ بھی ہوتی ہے اور ظاہری اسباب سے ہٹ کر بھی۔