Surah Al Anfal Ayat 64 (8:64)
The Spoils of War · Juz 10 · Madani
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے نبی! اللہ تمہیں کافی ہے اور جو مسلمان تمہارے پیروکار ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے غیب کی خبریں بتانے والے اللہ تمہیں کافی ہے اور یہ جتنے مسلمان تمہارے پیرو ہوئے۔
Tafseer (Urdu)
{یایها النبی حسبك الله:اے نبی!اللہ تمہیں کافی ہے۔}اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے کفار کے دھوکہ دینے کی صورت میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے اپنی مدد و نصرت کا وعدہ فرمایا تھا اورا س ایت میں اللہ تعالی نے مطلقا ہر حال میں اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مدد ونصرت اور کامیابی کا وعدہ فرمایا ہے۔ شان نزول: ایک قول یہ ہے کہ یہ ایت غزوہ بدر میں جنگ سے پہلے نازل ہوئی اور مومنین سے انصار صحابہ کرام یا انصار و مہاجرین دونوں مراد ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ یہ ایت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق نازل ہوئی۔ اس قول کے مطابق یہ ایت مکی ہے اوررسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے حکم سے مدنی سورت میں لکھی گئی ہے۔ اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ عزوجل اپ کو کافی ہے اور ان مسلمانوں کو بھی کافی ہے جنہوں نے اپ کی پیروی کی۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ اپ کو کافی ہے اور اپ کی پیروی کرنے والے مسلمان اپ کو کافی ہیں۔ (تفسیر کبیر الانفال تحت الایۃ: ۶۴ ۵ / ۵۰۳ خازن الانفال تحت الایۃ: ۶۴ ۲ / ۲۰۷-۲۰۸ ملتقطا)