Surah Al Anfal Ayat 69 (8:69)
The Spoils of War · Juz 10 · Madani
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَیِّبًا ﳲ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ 69
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اس سے کھاؤ جوحلال پاکیزہ غنیمت تمہیں ملی ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کھاؤ جو غنیمت تمہیں ملی حلال پاکیزہ اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فكلوا مما غنمتم حللا طیبا:تو اس سے کھاؤ جوحلال پاکیزہ غنیمت تمہیں ملی ہے۔} جب اوپر کی آیت نازل ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم نے جو فدیئے لئے تھے ان سے ہاتھ روک لئے اس پر یہ ایت کریمہ نازل ہوئی اور بیا ن فرمایا گیا کہ تمہاری غنیمتیں حلال کی گئیں انہیں کھاو ۔ (خازن الانفال تحت الایۃ: ۶۹ ۲ / ۲۱۱) صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’میرے لئے مال غنیمت کو حلال کر دیا گیا جبکہ مجھ سے پہلے کسی کے لئے بھی حلال نہیں کیا گیا۔ (بخاری کتاب التیمم باب التیمم ۱ / ۱۳۳ الحدیث: ۳۳۵ مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ ص۲۶۵ الحدیث: ۳(۵۲۱))