Surah Al Anfal Ayat 71 (8:71)
The Spoils of War · Juz 10 · Madani
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْا خِیَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ فَاَمْكَنَ مِنْهُمْؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ 71
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اے حبیب! اگر وہ تم سے خیانت کرنا چاہتے ہیں تو بیشک یہ اس سے پہلے اللہ سے خیانت کرچکے ہیں جس پر اُس نے اِنہیں تمہارے قابو میں دے دیا اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اے محبوب اگر وہ تم سے دغا چاہیں گے تو اس سے پہلے اللہ ہی کی خیانت کرچکے ہیں جس پر اس نے اتنے تمہارے قابو میں دے دیے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان یریدوا خیانتك:اور اے حبیب! اگر وہ تم سے خیانت کرنا چاہتے ہیں۔} اس ایت میں ذکر کی گئی اللہ تعالی اور اس کے رسول سے کفار کی خیانت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر وہ قیدی تمہاری بیعت سے پھر کر اور کفر اختیار کرکے تم سے خیانت کرنا چاہتے ہیں تو اپ اس پر غم نہ کریں کیونکہ یہ لوگ میثاق کے دن مجھ سے وعدہ کر کے دنیا میں پہنچ کر پھر گئے جس پر اللہ تعالی نے انہیں تمہارے قابو میں دے دیا جیسا کہ وہ بدر میں دیکھ چکے ہیں کہ قتل ہوئے گرفتار ہوئے آئندہ بھی اگر ان کے اطوار وہی رہے تو انہیں اسی کا امیدوار رہنا چاہئے۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے کفار کو قید سے ازاد کیا تو اپ نے ان سے دوبارہ جنگ نہ کرنے اور مشرکین سے معاہدہ نہ کرنے کا عہد لیا تھا اس پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر انہوں نے عہد کی خلاف ورزی کر کے اپ سے خیانت کی ہے تواپ افسردہ نہ ہوں یہ لوگ پہلے اللہ تعالی سے بھی عہد کر کے اسے توڑ چکے ہیں۔ مصیبت سے نجات کے لئے شکر گزار بندہ بننے کا عہد کیا تو مصیبت دور ہونے کے بعد اپنے وعدے کے خلاف کرکے کفر و معصیت میں مبتلا ہو گئے۔ اولاد کی نعمت ملنے پر شکر گزاری کا عہد کیا اور اولاد ملنے کے بعد انہوں نے اللہ تعالی کی عطا میں اس کے شریک ٹھہرا دئیے۔ (بیضاوی الانفال تحت الایۃ: ۷۱ ۳ / ۱۲۳ روح البیان الانفال تحت الایۃ: ۷۱ ۳ / ۳۷۶ تفسیر کبیر الانفال تحت الایۃ: ۷۱ ۵ / ۵۱۴ ملتقطا)