Surah At Tariq Ayat 5 (86:5)
The Nightcommer · Juz 30 · Makki
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَﭤ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانسان کو غور کرنا چاہئے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو چاہیے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا۔
Tafseer (Urdu)
{فلینظر الانسان مم خلق: انسان کو غور کرنا چاہئے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا۔} اس سے پہلی ایات میں اللہ تعالی نے قسم ذکر فرما کر یہ بات ارشاد فرمائی کہ ہر جان پر ایک نگہبان مقرر ہے جو ا س کے اعمال کی نگہبانی کرتا ہے اور اس کے اعمال لکھ لیتا ہے اور اس ایت میں انسان کو اپنی تخلیق کی ابتداء میں غور کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے تاکہ وہ یہ بات جان لے کہ جس نے اسے پہلی بار پیدا کیا ہے وہ اس انسان کی موت کے بعد جزا دینے کے لئے اسے دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے لہذا انسان کو چاہئے کہ وہ ا س دن کے لئے عمل کرے جس دن اسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور اسے جزا دی جائے گی۔( مدارک الطارق تحت الایۃ: ۵ ص۱۳۳۸)