Surah Al Ala Ayat 1 (87:1)
The Most High · Juz 30 · Makki
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاپنے رب کے نام کی پاکی بیان کروجو سب سے بلند ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاپنے رب کے نام کی پاکی بولو جوسب سے بلند ہے۔
Tafseer (Urdu)
{سبح اسم ربك الاعلى: اپنے رب کے نام کی پاکی بیان کروجو سب سے بلند ہے۔} یعنی اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اپ ا س بات کو بیان فرمائیں کہ اللہ تعالی اپنی ذات میں صفات میں اسماء میں افعال میں اور احکام میں ہر اس چیز سے پاک ہے جو اس کی شان کے لائق نہیں ہے اور پاک جگہوں میں عزت و احترام کے ساتھ اللہ تعالی کا نام لیا جائے۔ (جلالین مع صاوی الاعلی تحت الایۃ: ۱ ۶ / ۲۳۴۸) بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس ایت میں ’’سبحان ربی الاعلی‘‘ کہنے کا حکم دیا گیا ہے۔( مدارک الاعلی تحت الایۃ: ۱ ص۱۳۴۰) اورحضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’جب یہ آیت نازل ہوئی توسرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اسے اپنے سجدے میں داخل کردو۔ (ابوداود کتاب الصلاۃ باب ما یقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ ۱ / ۳۳۰ الحدیث: ۸۶۹) یعنی سجدہ میں سبحان ربی الاعلی کہو۔