IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 87

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ (1)

اپنے رب کے نام کی پاکی بیان کروجو سب سے بلند ہے۔

الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰىﭪ (2)

جس نے پیدا کرکے ٹھیک بنایا۔

وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰىﭪ (3)

اور جس نے اندازے پر رکھا پھر راہ دکھائی۔

وَ الَّذِیْۤ اَخْرَ جَ الْمَرْعٰىﭪ (4)

اور جس نے چارہ نکالا۔

فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىﭤ(5)

پھر اسے خشک سیاہ کردیا۔

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ (6)

(اے حبیب!)اب ہم تمہیں پڑھائیں گے تو تم نہ بھولو گے۔

اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُؕ-اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىﭤ(7)

مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ ہر کھلی اور چھپی بات کوجانتا ہے۔

وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىﭕ(8)

اور ہم تمہارے لئے آسانی کا سامان کردیں گے۔

فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىﭤ(9)

تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت فائدہ دے۔

سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ (10)

عنقریب وہ نصیحت مانے گاجو ڈرتا ہے ۔

وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ (11)

اور نصیحت سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا۔

الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ (12)

جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا۔

ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىﭤ(13)

پھروہ نہ اس میں مرے گا اور نہ جئے گا۔

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ (14)

بیشک جس نے خود کو پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگا۔

وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىﭤ(15)

اور اس نے اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔

بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ ۖ (16)

بلکہ تم دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔

وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىﭤ(17)

اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔

اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ (18)

بیشک یہ بات ضرور اگلے صحیفوں میں ہے۔

صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ (19)

ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔