Surah Al Ala Ayat 10 (87:10)
The Most High · Juz 30 · Makki
سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰى 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعنقریب وہ نصیحت مانے گاجو ڈرتا ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{سیذكر من یخشى: عنقریب وہ نصیحت مانے گاجو ڈرتا ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم عنقریب اپ کی نصیحت وہ مانے گا جو اللہ تعالی سے اور اپنے برے انجام سے ڈرتا ہے اور اپ کی نصیحت سے وہ دور ہو گااور اس نصیحت کو قبول نہیں کرے گا جو اپ کا دشمن بن کر بڑا بدبخت کافر ہے جیسے ولید بن مغیرہ اور ابو جہل وغیرہ اور وہ بد بخت کافر جہنم کی سب سے بڑی آگ میں جائے گا پھروہ نہ اس میں مرے گا کہ مر کر ہی عذاب سے چھوٹ سکے اور نہ ایسا جینا جئے گا جس سے کچھ بھی آرام پاسکے۔( مدارکالاعلیتحت الایۃ:۱۰-۱۳ص۱۳۴۱ روح البیانالاعلیتحت الایۃ:۱۰-۱۳۱۰ / ۴۰۸-۴۰۹ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہوا کہ جو شخص نصیحت کو تسلیم کرتا ہے وہ خشیت الہی کے زیور سے اراستہ ہے ۔