Surah Al Ala Ayat 9 (87:9)
The Most High · Juz 30 · Makki
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىﭤ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت فائدہ دے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے۔
Tafseer (Urdu)
{فذكر ان نفعت الذكرى: تو تم نصیحت فرماؤ ا گر نصیحت فائدہ دے۔} یعنی اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر نصیحت فائدہ دے اور کچھ لوگ اس سے فائدہ حاصل کریں تو اپ اس قران مجید سے نصیحت فرمائیں ۔ نصیحت فائدہ دے یا نہ دے بہر حال نصیحت کرنے کا حکم ہے: یاد رہے کہ یہاں نصیحت کرنے میں جو نصیحت فائدہ دینے کی شرط لگائی گئی اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر نصیحت فائدہ نہ دے تو نصیحت نہ کی جائے بلکہ نصیحت فائدہ دے یا نہ دے دونوں صورتوں میں نصیحت کرنے کا حکم ہے کیونکہ قران پاک کی ایات میں مفہوم مخالف کاا عتبار نہیں ہے اور یہ ایت بھی انہیں ایات میں سے ہے اور قران پاک میں اس کی کئی مثالیں موجود ہیں جیسے ایک مقام پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’و اذا ضربتم فی الارض فلیس علیكم جناح ان تقصروا من الصلوة ﳓ ان خفتم ان یفتنكم الذین كفروا‘‘(النساء:۱۰) ترجمہ کنزالعرفان: اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر گناہ نہیں کہ بعض نمازیں قصر سے پڑھو اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں ایذا دیں گے۔ اس ایت کا یہ مطلب نہیں کہ اگر کافروں کی طرف سے اذیت پہنچنے کا خوف نہ ہو تو نمازوں میں قصر نہیں کر سکتے بلکہ ا س کا مطلب یہ ہے کہ سفر کے دوران چاہے امن ہو یا خوف دونوں صورتوں میں (4 رکعت والی) نمازوں میں قصر کی جائے۔ اور ارشاد فرمایا: ’’و لا تكرهوا فتیتكم على البغآء ان اردن تحصنا‘‘(نور:۳۳) ترجمہ کنزالعرفان: اور تم اپنی کنیزوں کو بدکاری پر مجبور نہ کرو (خصوصا) اگر وہ خود (بھی) بچنا چاہتی ہوں ۔ اس ممانعت کا یہ مطلب نہیں کہ اگر وہ بدکاری سے بچنا نہ چاہتی ہوں تو تم انہیں بدکاری پر مجبور کرو بلکہ ا س کا مطلب یہ ہے کہ بہر صورت انہیں بدکاری پر مجبور نہ کرو۔