Surah Al Ala Ayat 8 (87:8)
The Most High · Juz 30 · Makki
وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىﭕ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم تمہارے لئے آسانی کا سامان کردیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و نیسرك للیسرى: اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم ہم اپ کواس طریقے کی توفیق دیں گے جس سے اپ کے لئے وحی کو یاد کرنا اسان اور سہل ہو جائے۔دوسرا معنی یہ ہے کہ ہم اپ کو ایسے اعمال کرنے کی توفیق عطا کریں گے جس سے جنت کا راستہ اسان ہو جائے گا۔تیسرا معنی یہ ہے کہ ہم اپ پر وحی کا نازل ہونا اسان کر دیں گے تاکہ اپ سہولت کے ساتھ وحی یاد کر سکیں اسے جان سکیں اور اس پر عمل کر سکیں ۔چوتھا معنی یہ ہے کہ ہم ا پ پر اسان شرعی احکام اور قوانین نازل کریں گے (اور ان پر عمل کرنا لوگوں کے لئے دشوار نہ ہوگا)۔( تفسیرکبیر الاعلی تحت الایۃ: ۸ ۱۱ / ۱۳۲ مدارک الاعلی تحت الایۃ: ۸ ص۱۳۴۱ ملتقطا)