Surah Al Ala Ayat 15 (87:15)
The Most High · Juz 30 · Makki
وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىﭤ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس نے اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔
Tafseer (Urdu)
{و ذكر اسم ربه فصلى: اور اس نے اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔} یعنی اور اس نے نماز شروع کرنے کی تکبیر کہہ کر پانچوں نمازیں پڑھیں ۔ اس آیت سے نماز شروع کرنے کی تکبیر ثابت ہوئی اور یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ نماز کا حصہ نہیں ہے کیونکہ نماز کا اس پر عطف کیا گیا ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ اللہ تعالی کے ہر نام سے نماز شروع کرنا جائز ہے۔ بعض مفسرین نے یہ کہاہے کہ ’’تزكى‘‘ سے صدقہ فطر دینا اور رب کا نام لینے سے عید گاہ کے راستے میں تکبیریں کہنا اور نماز سے نماز عید مراد ہے۔( مدارک الاعلی تحت الایۃ: ۱۵ ص۱۳۴۱ تفسیرات احمدیہ الاعلی ص۷۴۰ ملتقطا)