Surah Al Ala Ayat 2 (87:2)
The Most High · Juz 30 · Makki
الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰىﭪ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس نے پیدا کرکے ٹھیک بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس نے بناکر ٹھیک کیا۔
Tafseer (Urdu)
{الذی خلق فسوى: جس نے پیدا کرکے ٹھیک بنایا۔} یعنی اپنے اس رب عزوجل کی پاکی بیان کرو جس نے ہر چیز کی پیدائش ایسی مناسب فرمائی جو پیدا کرنے والے کے علم و حکمت پر دلالت کرتی ہے۔( مدارک الاعلی تحت الایۃ: ۲ ص۱۳۴۰) ایت ’’الذی خلق فسوى‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس سے دو باتیں معلوم ہوئیں : (1)…چھوٹی بڑی ہر چیز کو اللہ تعالی نے پیدا کیا ہے۔ اپنی اس شان کو بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’و خلق كل شیء-و هو بكل شیء علیم‘‘(انعام:۱۰۱) ترجمہ کنزالعرفان: اور اس نے ہر شے کو پیدا کیا ہے اوروہ ہرشے کو جاننے والا ہے۔ اور ارشاد فرمایا: ’’الله خالق كل شیء و هو الواحد القهار‘‘(رعد:۱۶) ترجمہ کنزالعرفان: اللہ ہر شے کا خالق ہے اور وہ اکیلاسب پر غالب ہے۔ اور ارشاد فرمایا: ’’و خلق كل شیء فقدره تقدیرا‘‘(فرقان:۲) ترجمہ کنزالعرفان: اوراس نے ہر چیز کوپیدا فرمایاپھر اسے ٹھیک اندازے پر رکھا۔ (2)… ہر چیز کو پیدا فرمانے میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہے۔قران پاک میں کئی مقامات پر مختلف چیزوں کو پیدا کرنے کی حکمت بیان کی گئی ہے جیسے ایک مقام پر ارشاد فرمایا: ’’و من كل شیء خلقنا زوجین لعلكم تذكرون‘‘(ذاریات:۴۹) ترجمہ کنزالعرفان: اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں بنائیں تا کہ تم نصیحت حاصل کرو۔ اور ارشاد فرمایا: ’’الله الذی خلق سبع سموت و من الارض مثلهن-یتنزل الامر بینهن لتعلموا ان الله على كل شیء قدیر ﳔ و ان الله قد احاط بكل شیء علما‘‘(طلاق:۱۲) ترجمہ کنزالعرفان: اللہ وہی ہے جس نے سات آسمان بنائے اور انہی کے برابر زمینیں ۔ حکم ان کے درمیان اترتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر شے پر خوب قادرہے اور یہ کہ اللہ کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔ اور ارشاد فرمایا: ’’الذی خلق الموت و الحیوة لیبلوكم ایكم احسن عملا‘‘(ملک:۲) ترجمہ کنزالعرفان: وہ جس نے موت اور زندگی کو پیداکیا تاکہ تمہاری ازمائش کرے کہ تم میں کون زیادہ اچھے عمل کرنے والا ہے۔