Surah At Taubah Ayat 125 (9:125)
The Repentance · Juz 11 · Madani
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا اِلٰى رِجْسِهِمْ وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كٰفِرُوْنَ 125
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جن کے دلوں میں مرض ہے تو ان کی ناپاکی پر مزید ناپاکی کا اضافہ کردیا اوروہ کفر کی حالت میں مرگئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جن کے دلوں میں آزار ہے انہیں اور پلیدی پر پلیدی بڑھائی اور کفر ہی پر مر گئے۔
Tafseer (Urdu)
{و اما الذین فی قلوبهم مرض:اور جن کے دلوں میں مرض ہے۔} یعنی جن کے دلوں میں شک اور نفاق کا مرض ہے تو قران کی سورت کے نزول سے ان کے کفر پر مزید کفر چڑھ گیا کہ انہوں نے جب کبھی کسی سورت کے نزول کا انکار کیا یا اس کا مذاق اڑایا تو ان کے پہلے کفر کے ساتھ مزید کفر بڑھ گیا وہ منافقین اپنے کفر پر قائم رہے یہاں تک کہ حالت کفر میں مر گئے۔ (خازن التوبۃ تحت الایۃ: ۱۲۵ ۲ / ۲۹۸ بیضاوی براء ۃ تحت الایۃ: ۱۲۵ ۳ / ۱۸۱ ملتقطا)