Surah At Taubah Ayat 14 (9:14)
The Repentance · Juz 10 · Madani
قَاتِلُوْهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ بِاَیْدِیْكُمْ وَ یُخْزِهِمْ وَ یَنْصُرْكُمْ عَلَیْهِمْ وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم ان سے لڑو، اللہ تمہارے ہاتھوں سے انہیں عذاب دے گا اور انہیں ذلیل ورسوا کرے گا اور ان کے خلاف تمہاری مدد فرمائے گا اور ایمان والوں کے دلوں کو ٹھنڈا کردے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ان سے لڑو اللہ انہیں عذاب دے گا تمہارے ہاتھوں اور انہیں رسوا کرے گا اور تمہیں ان پر مدد دے گا اور ایمان والوں کا جی ٹھنڈا کرے گا۔
Tafseer (Urdu)
{قاتلوهم:تم ان سے لڑو۔} ارشاد فرمایا کہ تم ان سے لڑو اللہ عزوجل کا وعدہ ہے کہ وہ تمہارے ہاتھوں سے قتل کے ذریعے انہیں عذاب دے گا اور انہیں قید میں مبتلا کر کے ذلیل ورسوا کرے گا اور ان کے خلاف تمہاری مدد فرمائے گا اور ان پر غلبہ عطا فرمائے گا اور ایمان والوں کے دلوں کو ٹھنڈا کردے گا۔ (مدارک التوبۃ تحت الایۃ: ۱۴ ص۴۲۸) تاریخ شاہد ہے کہ اللہ تعالی نے یہ سارے وعدے پورے فرمائے اور تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی دی ہوئی ساری خبریں سچ ثابت ہوئیں اور اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کا ثبوت واضح تر ہوگیا۔ اس ایت سے معلوم ہوا کہ کفار سے اپنا بدلہ لینا جس سے مسلمانوں کے دلوں کا رنج نکلے جائز ہے بلکہ بعض اوقات بدلہ لینا ضروری ہے مگر ظلم و زیادتی نہ ہو۔