Surah At Taubah Ayat 15 (9:15)
The Repentance · Juz 10 · Madani
وَ یُذْهِبْ غَیْظَ قُلُوْبِهِمْؕ-وَ یَتُوْبُ اللّٰهُ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کے دلوں کی گھٹن دور فرمائے گا اور اللہ جس پر چاہتا ہے اپنی رحمت سے رجوع فرماتا ہے اور اللہ علم والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کے دلوں کی گھٹن دور فرمائے گا اور اللہ جس کی چاہے توبہ قبول فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و یتوب الله على من یشآء:اور اللہ جس پر چاہتا ہے اپنی رحمت سے رجوع فرماتا ہے۔} اس ایت میں یہ خبر دی گئی ہے کہ بعض اہل مکہ کفر سے باز آکر تائب ہوں گے ۔ یہ خبربھی ایسی ہی واقع ہوگئی چنانچہ حضرت ابوسفیان عکرمہ بن ابوجہل اور سہیل بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہم ایمان سے مشرف ہوئے۔ (مدارک التوبۃ تحت الایۃ: ۱۵ ص۴۲۸)