Surah At Taubah Ayat 96 (9:96)
The Repentance · Juz 11 · Madani
یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْۚ-فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَرْضٰى عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ 96
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم ان سے راضی ہوجاؤ تو اگر تم ان سے راضی ہو (بھی) جاؤ تو بیشک اللہ تو نافرمان لوگوں سے راضی نہیں ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہارے آگے قسمیں کھاتے ہیں کہ تم ان سے راضی ہوجاؤ تو اگر تم ان سے راضی ہوجاؤ تو بیشک اللہ تو فاسق لوگوں سے راضی نہ ہوگا ۔
Tafseer (Urdu)
{یحلفون لكم:تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں۔} یعنی اے مسلمانو! منافقین تمہارے سامنے تمہاری رضا حاصل کرنے کے لئے اللہ عزوجل کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ اس طرح انہیں دنیا میں نفع حاصل ہو اے ایمان والو! اگر تم ان کی قسموں کا اعتبار اور ان کے عذر قبول کرتے ہوئے ان سے راضی ہو بھی جاو تو انہیں کوئی فائدہ نہ ہو گا کیونکہ اللہ تعالی ان کے دل کے کفر و نفاق کو جانتا ہے وہ ان سے کبھی راضی نہ ہو گا۔(خازن التوبۃ تحت الایۃ: ۹۶ ۲ / ۲۷۳ مدارک التوبۃ تحت الایۃ: ۹۶ ص۴۵۰ ملتقطا) اس سے معلوم ہوا کہ جھوٹی قسمیں کھانا منافقین کا کام ہے نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ جھوٹی قسمیں کھانے والے فاسق ہیں۔